Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا بھائی نجف حمید کرپشن کیس میں گرفتار

Published

on

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض  حمید کے بھائی سابق تحصیلدار نجف حمید کو گرفتار  کر لیا گیا۔ نجف حمید کو محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی میں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا۔

نجف حمید محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمہ میں مطلوب تھے۔نجف حمید نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔

عدالت نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی۔ سماعت سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی علی نواز بھکر نے کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجف حمید کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ حراست میں لے کر چکوال روانہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ فروری 2023 میں نائب تحصیلدار چکوال نجف حمید کو کرپشن کے الزامات پر معطل کر کےکمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

بعد ازاں اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو خط نجف حمید سے متعلق خط لکھ کر ان کی زیر ملکیت زمینوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین