Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

کولون کی مسجد میں طالبان عہدیدار کی موجودگی پر جرمن حکام برہم

Published

on

جرمن شہر کولون کی مسجد میں طالبان عہدے دار کی موجودگی پر جرمنی حکام برہم ہوگئے۔

جرمن وزیر داخلہ نے مسجد میں طالبان عہدے دار کی شرکت کی مذمت کرتے ہوئے مسجد کی منتظم ترک تنظیم سے وضاحت طلب کرلی۔

افغانستان کے محکمہ خوراک و ادویات کے سربراہ عبدالباری عمر ایک کانفرنس سے خطاب کیلئے مسجد گئے تھے، جس پر جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کولون میں طالبان نمائندے کی موجودگی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی انتہا پسندوں کو جرمنی میں پلیٹ فارم فراہم نہیں کرنا چاہیے۔ ترک تنظیم واضح کرے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ جگہ کو اس طرح استعمال کیا جائے۔

ترک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبان عہدے دار کی آمد کے بارے میں پہلے سے کوئی علم نہیں تھا، اصل معاہدے کے برعکس تقریب کو سیاسی تقریب میں تبدیل کر دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسے مقرر کو مدعو کیا گیا جنہیں ہم نہیں جانتے تھے۔

ترک تنظیم نے طالبان کے ساتھ کسی بھی قسم کی قربت کو مسترد کر دیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ کے مطابق طالبان عہدے دار کو جرمنی میں داخل ہونے کیلئے ویزا جاری نہیں کیا گیا تھا، طالبان عہدیدار بظاہر پڑوسی ملک کے جاری کردہ شینگن ویزا پر جرمنی آئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین