ٹاپ سٹوریز
جی ایچ کیو اور آئی ایس آئی دفتر پر توڑ پھوڑ، عمران خان دو مقدمات میں نامزد
راولپنڈی پولیس نے نو مئی کو پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز یعنی جی ایچ کیو کا گیٹ اور شیشے توڑنے اور شہر میں آرمی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت پہلے سے درج دو مختلف مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی نامزد کر دیا۔
راولپنڈی شہر میں نو مئی کو پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں تھانہ نیوٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں دو ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں۔
جی ایچ کیو میں توڑ تھوڑ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے جبکہ حمزہ کیمپ (اوجڑی کیمپ) کے مقام پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں درج ہے۔
جی ایچ کیو حملے کے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت پندرہ افراد پہلے ہی نامزد ہیں جبکہ دیگر ملزمان نامعلوم ہیں۔
برطانوی میڈیا ے مطابق راولپنڈی پولیس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عمران خان کو ان درج مقدمات میں گرفتار ہونے والے افراد سے کی جانے والی تفتیش کے نتیجے میں نامزد کیا گیا ہے۔
یہ دونوں مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں اور ان مقدمات میں گرفتار ہونے والے متعدد افراد کو ضلعی عدالتوں نے فوج کے حوالے کیا ہے تاکہ ان کا ٹرائل وہاں چلایا جا سکے۔
سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک 102 افراد کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوائے جا چکے ہیں جن میں جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان نے عام پاکستانی شہریوں (سویلینز) کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلانے کے حکومتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی