Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شندور فیسٹیول ملتوی ہونے پر گلگت بلتستان حکومت کا احتجاج، کے پی حکومت کو مراسلہ لکھ کر اظہار ناراضی

حیران کن ہے کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے بغیر باہمی مشاورت کے فیسٹیول ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا

Published

on

شندور فیسٹیول ملتوی ہونے پر گلگت بلتستان حکومت نے اظہار ناراضی کیا ہے، گلگت بلتستان حکومت نے ڈپٹی کمشنر چترال اپر کو ناراضگی کا مراسلہ ارسال کر دیا اور کہا یہ بات حیران کن ہے کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے بغیر باہمی مشاورت کے فیسٹیول ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے ہزاروں پرجوش تماشائیوں اور شرکا کے ذہنوں میں بے چینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے، ہم مراسلہ کے ذریعہ احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت کے ارسال مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تقریب ہمارے ثقافتی ورثے کا سنگ بنیاد ہے اور ہمارے اضلاع کی دوستی اور تعاون کی علامت ہے تاہم اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا گیا حالانکہ اس طرح کے فیصلے باہمی مشاورت اور مشترکہ دستخطوں سے کیے جانے کا رواج ہے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے یکطرفہ فیصلے نے ہمارے ہزاروں پرجوش تماشائیوں اور شرکا کے ذہنوں میں بے چینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے، تقریب کے ملتوی ہونے سے نہ صرف وسائل ضائع ہوں گے بلکہ ہزاروں شائقین اور شرکاءکو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم ضلع غذر کے لوگوں کی طرف سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہم ایک ایسا حل تلاش کرنے کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں جو ہمارے اضلاع کے ثقافتی ورثے اور دوستی کے لئے ہماری باہمی وابستگی کا احترام کا باعث بنیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین