Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

گلوبل پاسپورٹ رینکنگ: جاپان سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی، اب کون سا ملک نمبر ون ہے؟

Published

on

گلوبل پاسپورٹ رینکنگ میں تبدیلیاں اس بار کچھ زیادہ دلچسپ اور ہلچل مچا دینے والی ہیں۔ پچھلے پانچ سال سے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پہلے نمبر پر براجمان تھا، پاسپورٹ رینکنگ، کسی بھی پاسپورٹ پر ویزا فری اور ویزا آن ڈیمانڈ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

نئی درجہ بندی میں جاپان لڑھک کر تیسرے نمبر پر جا گرا ہے اور سنگاپور پہلے نمبر پر آ گیا ہے،سنگا پور کے شہری دنیا کے 227 مقامات میں سے 193 کے لیے ویزا فری سفر کے مجاز ہیں۔

ایشیا طویل عرصے تک پاسپورٹ رینکنگ پر چھایا رہا ہے لیکن اب یورپ بھی باؤنس بیک کر رہا ہے اور جرمنی، اٹلی اور سپین، تینوں نے ایک ساتھ دوسرے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے، ان ملکوں کے شہریوں کو 190 ملکوں کے لیے ویزا فری سفر کی سہولت میسر ہے۔

جاپان اور جنوبی کوریا اکٹھے نمبر 3 پر ہیں۔ ان کے ساتھ آسٹریلیا، فن لینڈ، فرانس، لکسمبرگ اور سویڈن بھی تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان سات ملکوں کے شہریوں کو 189 ملکوں کے لیے ویزا فری سفر کی سہولت حاصل ہے۔

امریکا اور برطانیہ اس رینکنگ میں مسلسل تنزلی کا شکار رہے ہیں، 2014 میں امریکا اور برطانیہ مشترکہ طور پر نمبر ون پوزیشن پر تھے، برطانیہ نے اس بار کچھ بہتری دکھائی ہے اور دو درجے ترقی کے ساتھ نمبر 4 پر پہنچ گیا ہے،امریکا مزید دو درجے تنزلی کے ساتھ نمبر 8 پر پہن گیا ہے۔امریکی پاسپورٹ 183 ملکوں کے لیے ویزا فری ہے۔

پاسپورٹ رینکنگ کے لیے پینلے پاسپورٹ انڈیکس انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے ڈیٹا حاصل کرتا ہے اور 199 ملکوں کے پاسپورٹ کی درجہ بندی کرتا ہے،یہ انڈیکس سارا سال ریئل ٹائم میں اپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے،اس کے علاوہ جب بھی ویزا پالیسی کہیں بھی تبدیل ہوتی ہے تو یہ تبدیل ہوجاتا ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 18 سال سے کام کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ان 18 برسوں میں ویزا فری ملکوں کی تعداد جو 2006 میں 58 تھی، تقریبا دوگنا ہوکر 109 ہو گئی ہے۔

اس انڈیکس کے ٹاپ کے ملکوں کے شہریوں اور انڈیکس میں نچلے درجے کے حامل ملکوں کے شہریوں کے درمیان ویزا فری سہولت میں بہت بڑا گیپ ہے، جیسے کہ افغانستان کے شہریوں کو 27 ملکوں اور عراق کے شہریوں کو 29 ملکوں کے لیے ویزا فری سفر کی سہولت میسر ہے۔

پاکستان اس انڈیکس میں 100 ویں نمبر پر ہے اور پاکستان کے شہریوں کو 33 ملکوں کے لیے ویزا فری سفر کی سہولت میسر ہے۔ بھارت پاکستان سے 20 درجے اوپر 80 نمبر ہے اور اس کے شہریوں کو 57 ملکوں کے ویزا فری سفر کی سہولت حاصل ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین