پاکستان
58ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب
58ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس (ACE) میں منعقد ہوئی۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان، ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (ائیر ڈیفنس) تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کورس سے فارغ التحصیل ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے اس اہم سنگ میل کی اہمیت اور ان کے کندھوں پر آنے والی نئی مستقبل کی ذمہ داریوں کا احاطہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ کورس کے دوران ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس میں انکی تربیت ایک ایسے ماحول میں ہوئی ہے جس میں عصرحاضر کے خطرات کی ایک حقیقت پسندانہ شبیہ پیش کی گئی۔ ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر ڈیفنس نے کہا "بطور جنگی کمانڈر، آپ پاک فضائیہ میں ایک اعلیٰ درجے پر فائز ہو چکے ہیں۔ یہ کامیابی آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتی ہے اور یہ آپ کے کیریئر میں ایک انتہائی اہم سنگِ میل ہے۔ آپ کو ایک غیرمتزلزل عزم کے ساتھ ان چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تربیت دی گئی ہے۔” کمبیٹ کمانڈرز کورس سے فارغ التحصیل ہونے والے افسران کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمان خصوصی نے قومی سلامتی اور پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ میں انکے کردار پر زور دیا اور کہا کہ وہ اپنی تربیت اور مہارت سے استفادہ کریں تاکہ ان کے اختیار میں دیئے گئے جدید ترین آلات و ہتھیاروں کو مؤثر طریقے سے بروئےکار لایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا، "قوم آپ کو ملکی دفاع کے ایک ہراول دستے کے طور پر دیکھتی ہے، پس یہ بہت ضروری ہے کہ آپ چوکس، ماحول کے مطابق ڈھلنے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔”
مہمان خصوصی نے ادارے کے اساتذہ کی زبردست کاوشوں کو بھی سراہا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس میں شامل تمام درسگاہیں، پاک فضائیہ کی مستقبل کی جنگی قیادت کی تربیت کے لیے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
قبل ازیں، مہمانِ خصوصی نے اس محنت طلب اور پیشہ ورانہ طور پر مشکل کورس کے اختتام پر فارغ التحصیل ہونے والے افسران میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ لڑاکا پائلٹس میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی سکواڈرن لیڈر رانا احسن اشفاق کو دی گئی جبکہ کمبیٹ کنٹرولرز میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس ٹرافی سکواڈرن لیڈر جنید احمد نے اپنے نام کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی