Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کوئٹہ میں 17 جولائی سے گرین بس سروس شروع ہوگی

Published

on

کوئٹہ میں طویل عرصے سے تعطل کا شکار گرین بس  دوڑنےکوتیار ہے۔ بس سر وس کا باقاعدہ آغاز 17 جولائی سے ہوگا۔

گرین بس سریاب روڈ پر جامعہ بلوچستان سے ایئرپورٹ روڈ پر آئی ٹی یونیورسٹی تک چلے گی۔

8 بڑی اور چھوٹی بسوں پر مشتمل گرین بس سروس کا روٹ سریاب روڈ، جامعہ بلوچستان

 سے شروع ہوکر زرغون روڈ،انسکم روڈ،کوئلہ پھاٹک اور ائیرپورٹ سے ہوتا ہوابیوٹمز یونیورسٹی پر اختتام پذیر ہوگا

  پائلٹ منصوبے کے تحت گرین بسوں کا مناسب کرایہ مقرر کیا گیا ہے،جبکہ  خواتین اور معذور افراد کے لئے سہولیات بھی  موجود ہیں۔

بلوچستان میں پہلی مرتبہ فیصل موورز کے اشتراک سے گورنمنٹ  بلوچستان گرین بسز چلارہی ہے

 وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر بس سروس کا  افتتاح کسی بھی وی وی آئی پی سے نہیں

بلکہ بس میں سفر کرنے والے عام مسافر سے کرایا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین