Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہنگو پولیس نے انتہائی مطلوب 4 دہشتگرد گرفتار کر لیے، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد

Published

on

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کی پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ ہنگو کے علاقہ طورہ وڑی پہاڑی میں ایک ٹھکانے سے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ڈی پی او ہنگو آصف بہادر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 4 ریموٹ کنٹرول بارودی مواد، 4 ہینڈ گرنیڈ،  4 آر پی جی سیون، 1 ڈینگر بور، 250 مختلف بھاری اسلحہ کے کارتوس برآمد ہوئے۔

ڈی پی او آصف بہادر کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ کو بھتہ خوری و دیگر مختلف جرائم میں ملطلوب تھے، دہشت گردوں کا تعلق کمانڈر حافظ دولت اور ممتاز امتی گروپ سے ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق سنٹرل کرم  اور ضلع ہنگو سے ہے، گرفتار دہشت گردوں میں سید زمان، افضل الرحمان، عزیز الرحمان اور محمد زبیر عرف ڈرون شامل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین