پاکستان
اپوزیشن کی ہلڑبازی اور بیہودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سپیکر پنجاب اسمبلی
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب کا ایوان شتر بے مہار نہیں کہ جو مرضی منہ میں آئے کہہ دیا جائے پنجاب کا پہلا بجٹ ہے جو بنا گلوٹین کے پاس ہوا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی بے ہودگی اور ہلڑ بازی کا مظاہرہ کسی صورت برداشت نہیں ہوگا، اپوزیشن لیڈر معاملات طے کرنے کے باوجود اپنے ارکان کو نہیں سنبھال سکے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ گذشتہ روز اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خطاب کے دوران تمام اخلاقی اور پارلیمانی روایات کو بری طریقے سے پامال کیا گیا ،جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی اپوزیشن لیڈر اپنے ہی ارکان کو سنبھالنے میں ناکام رہے،
سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہاکہ ماضی میں اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا لیکن انہوں نے گزشتہ چار ماہ کے دوران اپوزیشن کی تمام جائز باتوں کو ایوان میں لانے کی اجازت دی تاہم گالی گلوچ اور ہلڑ بازی کا رویہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
ملک محمد احمد خان کاکہناتھاکہ گذشتہ دور میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نمبر ون کی چیئرمین شپ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کیوں نہیں دی گئی اس کے بارے میں پرویز الٰہی سے پہلے پوچھیں؟ قائد حزب اختلاف اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سے مراعات واپس لینا میرے اختیار میں نہیں، کسی کی گاڑی کو اسمبلی میں داخل ہونے سے اس لئے روکا گیا کہ مسلح لوگوں کی پنجاب اسمبلی میں آنے کی اطلاع تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی