Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

حارث رؤف کو میڈیکل بورڈ نے فٹ قرار دے دیا، نسیم شاہ کے حوالے سے بورڈ خاموش

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیم سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر حارث رؤف نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ کی جہاں میڈیکل پینل نے ان کی بولنگ کا جائزہ لیا، میڈیکل پینل نے انہیں قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے فٹ قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے فٹ قرار دیے جانے کے بعد حارث رؤف نے بولنگ پریکٹس شروع کردی ہے، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

حارث رؤف کو ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل کاسامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت کےخلاف میچ میں پسلیوں میں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ نہیں کھیل پائے تھے۔

پی سی بی کی جانب سے نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے تاحال کوئی  بیان سامنے نہیں آیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین