Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حسن نواز اور حسین نواز نے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستیں دائر کردیں

Published

on

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز نے پانامہ ریفرنسز میں دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستیں دائر کردیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز نے قاضی مصباح ایڈووکیٹ کے ذریعے ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستیں دائر کی ہیں۔

قاضی مصباح نے موقف اپنایا کہ حسن اور حسین نواز نے بارہ مارچ کو پاکستان آنا ہے۔ دونوں ملزم عدالت کے سامنے پیش ہو کر خود کو سرنڈر کرنا چاہتے ہیں۔ دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں۔ فلیگ شپ ریفرنس میں نیب نے دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی تھی جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں دیگر ملزمان بری ہو چکے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیئے ان درخواستوں پر تفتیشی افسران کو نوٹسز جاری کر دیتے ہیں۔

قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ تفتیشی افسران کو کل کیلئے ہی نوٹس جارج کر دیئے جائیں۔ عدالت نے تینوں درخواستوں پر نیب کے تفتیشی افسران کو کل کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ پانامہ ریفرنسز میں احتساب عدالت کی جانب سے حسن اور حسین نواز کو عدم پیشی پر اشتہاری و مفرور قرار دیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین