Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ آج ہم دلائل نہیں لے رہے پرسوں سماعت رکھ لیتے ہیں۔

چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، سینیٹر علی ظفر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

درخواست گزار طاہر نواز عباسی نے کہا کہ ہمارا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہوا،تحریک انصاف کا ڈمی الیکشن ہوا ہے،کچھ ڈاکومنٹس چاہیے، آج درخواست دوں کا حصول کے لیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے دستاویز کے حصول کے لیے درخواست دی ہے؟

 طاہر نواز عباسی نے بتایا کہ آج درخواست دوں گا، سماعت ملتوی کی جائے۔

 اکبر ایس بابر نے کہا کہ میرے وکیل نے گزشتہ سماعت پر دلائل دیے تھے،ہماری درخواست ہے کہ جو انہوں نے جواب دیا وہ دستاویز فراہم کیے جائیں، جب ہمیں پی ٹی آئی کا رپلائی مل جائے گا تو ہم اچھے دلائل دے سکتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے علی ظفر سے پوچھا کہ کیا آپ کو نوٹس کی کاپی مل گئی؟  جس پر علی ظفر نے بتایا کہ انہیں نوٹس کی کاپی مل گئی ہے۔

کیس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی گئی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین