Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سائفر کیس کی سماعت، عمران خان اور شاہ محمود کے اہلخانہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے

Published

on

3 new officers were appointed in Adiala Jail

سائفر کیس کی سماعت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو بھی اڈیالہ جیل پہنچیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔

کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کر رہے ہیں۔

چیئر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سائفر کیس کی گزشتہ سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی۔

گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کی جانب سے گواہان کو بھی پیش نہیں کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین