پاکستان
سائفر کیس میں اپیلوں پر سماعت، عید سے پہلے کسی ایک پارٹی کو عیدی دے دیں، وکیل سلمان صفدر
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر وکیل سلمان صفدر کے دلائل آج بھی مکمل نہ ہو سکے، عدالت نے سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر عدالت سے دوبارہ دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے سائفر کیس میں 10ویں روز دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا میری گزارش ہے کہ عید سے پہلے کسی ایک پارٹی کو عیدی ملنی چاہیے، اس دوران بیرسٹر سلمان صفدر نے سائفر کیس میں سزا معطلی کی استدعا کر دی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ابھی سزا معطل کر کے کیا کرنا ہے؟ ابھی مرکزی اپیلوں پر فیصلہ کریں گے۔
سلمان صفدر نے کہا کہ الزام ہے کہ سائفر پبلک کرنے سے سکیورٹی سسٹم کو نقصان پہنچایا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ سیکشن فائیو ون اے یا بی میں سزا ہونی تھی، سائفر ڈی کوڈ ہوا، کاپیاں آٹھ لوگوں کو گئیں مگر مقدمہ دو افراد کے خلاف بنایا گیا، کہا گیا اسوقت کے وزیراعظم نے سائفر کاپی گما دی،یہ بتائیں اعظم خان کے بیان کی کیا اہمیت ہے؟ سیکرٹری کے پاس جو چیز آجاتی ہے تو آگے جو موومنٹ ہوتی ہے وہ آفیشل ہوتی ہے،اعظم خان خود مانتے ہیں کہ انھیں کاپی آئی اور انھوں نے وزیراعظم کو بھیجی ۔
سلمان صفدر نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ سائفر گم نہیں ہوا قانون کہتا ہے کہ جب سائفر کاپی گم ہو جاتی ہے تو فوری آئی بی یا سینئیرز افسران کو بتائیں۔
انہوں نے سائفر ورکنگ سے متعلق سیکورٹی آف کلاسیفائیڈ میٹرز ان گورنمٹ ڈیپارٹمنٹ بک عدالت کے سامنے پڑھی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ ٹاپ سیکرٹ ہے، سلمان صفدر نے کہا ٹرائل جج نے بھی یہ بک نہیں دیکھی نا ہمیں دکھائی۔
عدالت نے ریمارکس دیے اس کے کچھ سیکشنز تو ضمانت کے فیصلے میں لکھے گئے تھے ،سائفر کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی