Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آئندہ چند روز کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع

Published

on

کراچی میں حدت بڑھ گئی،موسم صاف اورتیزدھوپ کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں گذشتہ روز سے ابرآلود موسم کی جگہ اب مطلع صاف ریکارڈ ہورہا ہے،تیزدھوپ کی وجہ سے شہرمیں حدت بڑھ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چندروز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے،اگلے تین روز کے دوران مطلع گرم ومرطوب رہنے اورنمی کاتناسب 55سے65فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوزکرسکتا ہے،چندروز کے دوران سمندری ہوائیں مکمل طورپرفعال رہنے کا امکان ہے،تاہم شام کے وقت بلوچستان کی مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم گرم ومرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین