Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے شمالی اسرائیل کے بڑے حصے میں جنگل میں آگ پھیل گئی

گرم اور خشک موسم کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی اور چھ فوجی ریزروسٹ معمولی زخمی ہوئے

Published

on

لبنان کے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کی طرف سے داغے گئے راکٹوں کی وجہ سے لگی جنگلی آگ نے شمالی اسرائیل کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔
لبنان کی سرحد کے قریب واقع شہروں میں رہنے والے بہت سے اسرائیلیوں کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی لڑائی کے پیش نظر مہینوں پہلے علاقے سے نکال لیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، کچھ گھروں میں آگ لگ گئی۔
اسرائیلی فوج نے آگ پر قابو پانے کے لیے سامان اور فوجی بھیجے، آگ گرم اور خشک موسم کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی اور چھ فوجی ریزروسٹ معمولی زخمی ہوئے۔
فوج نے کہا کہ "فورسز نے آگ لگنے والے مقامات پر کنٹرول حاصل کر لیا، اور اس مرحلے پر کسی انسانی جان کو خطرہ نہیں ہے”۔
اسرائیل کی پارکس اتھارٹی نے پیر کے روز کہا تھا کہ آگ نے پہلے ہی سینکڑوں ایکڑ کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ نیشنل فائر سروس نے کہا کہ اس کے فائر فائٹرز رات گئے تک کئی جگہوں پر کام کر رہے تھے، بشمول کریات شمونہ کے قصبے میں، جہاں وہ گھروں کی ایک قطار کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس نے کہا کہ انہوں نے سڑکیں بند کر دیں اور علاقے میں اب بھی موجود رہائشیوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین