Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

تمام محکموں، کارپوریشنز، بینکوں میں اولین ترجیح کے طور ہاکی ٹیموں کو بحال کیا جائے،ایم کیو ایم لیڈر کا وزیراعظم سے مطالبہ

Published

on

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے وزیر اعظم کو خط  لکھ کر قومی کھیل ہاکی کو تمام محکموں، کارپوریشنوں، بینکوں، خود مختار اداروں وغیرہ میں اولین ترجیح پر فوری طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا وزیر اعظم سے محکمانہ کھیلوں کی بحالی کے اپنے احکامات پر عملدرآمد بھی کروائیں، بحیثیت وزیر اعظم آپ نے ملک بھر میں 30 مختلف محکمانہ میں کھیلوں کو بحال کرنے کی ہدایت کی ہے جو خوش آئند ہے۔

خواجہ اظہارالحسن نے لکھا کہ یہ انٹر ڈیپارٹمنٹس کھیل دو سال قبل بند کر دیئے گئے تھے،پچھلی حکومت کی اس پابندی سے بے روزگاری اور کھیلوں کی تنزلی ہوئی تھی،اس اقدام سے پورے پاکستان میں کھیلوں کے شائقین کی حوصلہ شکنی ہوئی تھی۔

خواجہ اظہار الحسن نے لکھا کہ آپ کے حالیہ احکامات نوجوانوں کے لیے متاثر کن اور خوش آئند ہیں،کھیلوں کے تقریباً 30 مختلف شعبوں میں ہزاروں کھلاڑی اس پر عمل درآمد کا انتظار کر رہے ہیں،وزیراعظم کی ہدایات پر بدقسمتی سے آج تک ان احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

خواجہ اظہار الحسن نے مطالبہ کیا کہ قومی کھیل ہاکی اور محکمانہ کھیلوں میں ترجیح دی جانی چاہیے،اس اقدام سے خاص طور پر اچھے ایتھلیٹس جو اعلیٰ سطح تک پہنچنے میں ناکام رہے انہیں فائدہ پہنچے گا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. bestiptv-smarters

    جون 29, 2024 at 8:56 صبح

    I do agree with all the ideas you have introduced on your post They are very convincing and will definitely work Still the posts are very short for newbies May just you please prolong them a little from subsequent time Thank you for the post

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین