دنیا
ہانگ کانگ کے رہا ئشیوں کا قدیم تانگ عہد کا سفر
ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں تانگ عہد کے نمائشی زون میں خواتین تانگ عہد (907۔ 618) کے ملبوسات زیب تن کئے خوشی کے ساتھ رقص کررہی تھیں۔
تانگ عہد کے لباس میں ملبوس ہانگ کانگ کی رہائشی مس لی نے چمکتے سورج تلے سرخ لالٹینوں کے پس منظر میں اپنے موبائل فون کے ساتھ سیلفی بنائی۔
چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 26 ویں سالگرہ ہفتے کو منائی گئی۔ لی اور اس کے دوست اس خاص دن کا جشن منانے وکٹوریہ پارک آئے تھے۔
لی نے بتایا کہ یہاں کی سجاوٹ تانگ عہد کے ملبوسات سے اچھی طرح مطابقت رکھتی ہے۔
ہانگ کانگ کے رہائشی 67 سالہ وان میو لنگ نے شدید گرمی میں اڑھائی گھنٹے انتظار کیا اور آخر کار میک اپ سیکشن میں ان کا نمبر آگیا۔
وان نے بتایا کہ انہیں مختلف چینی عہد کے ملبوسات پسند ہیں، ان میں تانگ عہد کے ملبوسات سب سے زیادہ خوبصورت تھے،وہ میک اپ آرٹسٹ کے میک اپ اور بالوں کے اسٹائل سے مطمئن ہیں۔
وان نے کہا کہ انہیں روایتی چینی ثقافت سے لگاؤ ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے یی جنگ یا تبدیلیوں کی کتاب، اور اینالکٹس آف کنفیوشس کا مطالعہ کرنا شروع کیا۔ وہ چینی ہونے کے ناطے تعلیم حاصل کرتی رہتی ہیں۔
اس طرح کے شاندار ثقافتی تجربے ہانگ کانگ کے لوگوں نے بہت پسند کئے ہیں، متعدد مقامی لوگ ہان طرز کے کپڑوں کو آزمانے کے لئے پارک میں جمع ہوئے۔ یہ ہان نسل کے چینی باشندوں کا روایتی لباس ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی