Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاک بحریہ کے افسروں، سیلرز کے لیے اعزازات، 4 افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا

Published

on

پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،تقریب میں 4 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 3 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور ایک آفیسر کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا،41 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے،29 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستاٸشی خطوط سے بھی نوازا گیا،تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین