Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کتنے ظالم لوگ ہیں کتوں کو بھی مارتے ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

Published

on

سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے متعلق کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کارروائی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کنٹونمنٹ بورڈ و دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں بھی آوارہ کتوں کی بھرمار سے متعلق کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے کارروائی نہ کرنے کیخلاف خاتون سمیرا محمدی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار خاتون نے کہا کہ کنٹونمنٹ علاقوں میں بھی آوارہ کتوں کی بھرمار ہوگئی ہے۔ سی بی سی قانون میں آوارہ کتوں کو ختم کرنا درج ہے۔ درخواستیں دینے کے باوجود متعلقہ حکام کتوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہے۔

چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا کہ کتنے ظالم لوگ ہیں کتوں کو بھی مارتے ہیں؟ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ کتوں کی افزائش کی روک تھام کے لیے قوانین موجود ہیں مگر مارنے کا قانون میں تذکرہ نہیں۔

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت کی کتوں کے خلاف کارروائی سے متعلق درخواستیں ایک ساتھ چلانے کی ہدایت کردی۔

Continue Reading
3 Comments

3 Comments

  1. pillow

    مئی 4, 2024 at 10:03 صبح

    I simply could not go away your web site prior to suggesting that I really enjoyed the standard info a person supply on your guests Is going to be back incessantly to investigate crosscheck new posts

  2. StephenFal

    جون 29, 2024 at 11:24 صبح

    purple pharmacy mexico price list: cmq pharma mexican pharmacy – п»їbest mexican online pharmacies

  3. Donaldtof

    جون 29, 2024 at 5:16 شام

    mexican online pharmacies prescription drugs
    https://cmqpharma.online/# mexican pharmaceuticals online
    medicine in mexico pharmacies

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین