Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خدیجہ شاہ کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ آئی جی پنجاب سے جواب طلب

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ  کی بیٹی خدیجہ شاہ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پرآئی جی پنجاب پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے ہدایات لینے اور جواب داخل کرانے کیلئے وقت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے صوبائی حکومت کے وکلا کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی خدیجہ شاہ کے وکیل سمیر کھوسہ نے نشاندہی کی کہ کیخلاف ظاہر اور غیر ظاہر شدہ  مقدمات درج کئے گئے ہیں اور ایک مقدمہ میں رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

وکیل نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور ہونے کی صورت میں انہیں کسی دوسرے غیر ظاہر شدہ  میں گرفتار کرلیا جائیگا۔

سمیر کھوسہ نے نکتہ اٹھایا کہ آئین اور قانون ہر شہری کو فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے اس لیے ضروری ہے. اس لیے  خدیجہ شاہ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب فراہم کی جائیں.

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین