پاکستان
قوم پی ٹی آئی کی کتنی غلطیوں کو بھگتے گی، یہ لوگ ملک کے دشمن ہیں، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کتنی غلطیوں کا قوم کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا،یہ لوگ پاکستان کے دوست نہیں، دشمن ہیں۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے شہدا پاکستان کے ہیرو ہیں، پہلے بھی ہم نے دہشت گردی کو شکست دی اب بھی دیں گے،کچھ عناصر ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کی خود مختاری کیخلاف کھیل رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت پاکستان کیخلاف سازش کررہی ہے،بیرونی فنڈنگ سے چلنے والی اس جماعت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،9 مئی کو ایک جماعت کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا تھا،پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا جس سے مہنگائی بڑھی،یہ لوگ پاکستان کے دوست نہیں دشمن نہیں،پی ٹی آئی والے امریکی سینیٹرز کے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ ایک جماعت پاکستان کو بیرون ملک رسوا کرنے کی کوشش کررہی ہے،یہ سیاسی جماعت بیرون ملک پاکستان کیخلاف مذمو م سازشوں میں ملوث ہے،پی ٹی آئی ملک دشمنی کی تمام حدیں پارکرچکی ہے،پی ٹی آئی کی کتنی غلطیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑےگا،قوم پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والوں کومعاف نہیں کرے گی،پی ٹی آئی نے اپنےدور میں ملکی تاریخ کا 80 فیصد قرض لیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی