Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کو مائنس کر کے کیسے ملک چلائیں گے؟ فواد چوہدری

انہوں نے بشری بی بی کے خلاف عدت کیس درج کر دیا انہیں معافی مانگنی چاہیے

Published

on

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں اڈیالہ جیل میں تھا میرے خلاف مزید مقدمات درج کر دئیے گئے۔مولانا فضل الرحمان کو مائنس کرکے ملک کیسے چلائیں گے؟ عمران خان کو مائنس کر کے تو اپ سوچ بھی نہیں سکتے ملک آگے بڑھے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عالیہ حمزہ کی صنم جاوید کی ضمانتیں ہوتی ہیں انہیں نئے مقدمات میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔اعجاز چوہدری کو 13 ماہ ہوگئے ہیں جیل میں انکے پرڈوکشن آڈر جاری نہیں کیے جاسکے۔یوسف رضا گیلانی کو یہ نظر کیوں نہیں آرہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں انہیں لوگوں نے چور چور کہا اور مقدمات ہمارے خلاف درج کر دیے ۔انہوں نے بشری بی بی کے خلاف عدت کیس درج کر دیا انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو انہوں جیل میں رکھا ہوا ہے انکا قد پہلےسے اوپر جارہا ہے تین ماہ بعد انکا قد پہلے سے زیادہ ہوگا، پاکستان میں جو صورت حال ہے ہر ایک کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی،تمام صوبوں کے ججز کو سلوٹ کرتے ہیں جنہوں نے سٹنڈ لیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین