معاشرہ
اٹلی کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ بیچنے والا انسانی سمگلر گرفتار
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے ملزم نے شہریوں کو اٹلی کےجعلی ریزیڈنٹ کارڈز فراہم کرنے میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ڈائریکٹرکراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پرانسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لئےکریک ڈاون جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پرچھاپہ مارٹیم نےکارروائی کرتے ہوئےانسانی اسمگلرکو گرفتارکرلیا۔
ملزم ذوالفقارعلی اٹلی میں رہائش پذیرتھا،جسے پاکستان پہنچنے پرکراچی کے علاقےمحمود آباد سےگرفتارکیا گیا،ابتدائی تفتیش کےمطابق گرفتارملزم انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھااورمتعدد شہریوں سےویزے کے نام پرفراڈ کیا۔
جعلی سفری دستاویزات کی تیاری کے بعدملزم نے متعدد شہریوں کو اٹلی کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ بناکردیے،ملزم جعلی ریزیڈنٹ کارڈ کےعوض لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔
ملزم نےمذکورہ رقوم اپنے بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کروائیں،اس حوالے سے تفتیش کاآغازکردیاگیا،جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث دیگرملزمان کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی