Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مدینہ جانے والے مسافر کے بیگ سے سیکڑوں نشہ آور گولیاں برآمد

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 3020 عدد نشہ آور گولیاں کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کےمطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 3020 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں،کراچی کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر G-9543 کے ذریعے مدینہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

ایف 11 سیکٹر اسلام آباد میں ملتان کے رہائشی ملزم سے 4 کلو 400 گرام چرس تحویل میں لی گئی۔

لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 156 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی،برآمدہ چرس گاڑی میں بنائے گئے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی،دورانِ کاروائی موسیٰ خیل کا رہائشی مُلزم گرفتار کرلیا گیا،

اورکزئی میں گھر پر چھاپے کے دوران 180 کلو گرام چرس قبضے میں لی گئی ، برآمدہ چرس  پنجاب کے مختلف شہروں کو اسمگل کی جانی تھی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیمی درسگاہ کے قریب مقامی رہائشی سے 5 ایکسٹیسی (نشہ آور ) گولیاں تحویل میں لی گئی،ملزم نے گومل یونیورسٹی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات مہیا کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین