کھیل
ورلڈ کپ سے پہلے 2 وارم اپ میچوں میں پاکستان کی شکست کی وجہ حیدرآبادی بریانی
ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے بھارت گئی پاکستانی ٹیم فی الحال حیدرآباد میں ہے۔ پاکستانی ٹیم نے حیدرآباد میں ورلڈ کپ کے میچز شروع ہونے سے پہلے دو وارام اپ میچ کھیلے، جن دونوں میں ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں پاکستان کی کپتانی شاداب خان کر رہے تھے۔ تاہم میچ ختم ہونے کے بعد شاداب خان سے جب حیدرآباد کی بریانی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کچھ ایسا جواب دیا ، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔
میچ کے بعد انٹرویو میں حیدرآباد کے مشہور کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے شاداب خان سے حیدرآبادی بریانی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ کھا رہے ہیں اور شاید اسی وجہ سے ہم میدان میں تھوڑا سا سست بھی ہو رہے ہیں۔ یہ کہہ کر شاداب خان ہنسنے لگے۔
Harsha Bhogle (@bhogleharsha) in post match interview after #Pakistan lost against #Australia: Did you eat #Hyderabadi Biryani?
Stand-in captain Shadab Khan: Yes, we are eating it every day and probably getting a little bit slow because of that. 😂😂😂 @newstapTweets pic.twitter.com/LdXTUbmYOc
— Krishnamurthy (@krishna0302) October 4, 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم 7 سال بعد ہندوستان کے دورے پر ہے۔ آخری بار ٹیم 2016 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت گئی تھی۔
پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل دونوں پریکٹس میچ میں شکست ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم 345 رنز کے اسکور کا دفاع نہیں کر سکی اور دوسرے میچ میں اس کے گیند بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف 351 رنز دئیے اور پاکستانی ٹیم ہدف حاصل نہیں کرسکی اور 14 رنز سے ہار گئی۔
اب 6 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ حیدرآباد میں ہی کھیلے گی۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال