پاکستان
مجھے خطرہ ہے، بلٹ پروف گاڑی مانگی تو کہا گیا خود لے لیں، عبدالغفور حیدری
جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مجھے تھریٹ ہے، میں نے بلٹ پروف گاڑی مانگی تو کہا گیا آپ خود لے لیں، میں 10 کروڑ کی گاڑی کہاں سے لوں۔
سینیٹ اجلاس میں بات کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پر حملہ ہوا، الیکشن کمیشن کو ملاقات میں کہا کہ ہم ان حالات میں الیکشن کرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن نہیں ہے، الیکشن کے لیے امن ضروری ہے، خبیرپختونخوا اور بلوچستان میں سردی ہوتی ہے یہ میں نے اداروں کو بتایا، اس کے باجود ادارے اور عدلیہ الیکشن کرانے پر بضد ہیں۔
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ہم پر حملے ہوئے جو ہم نے برداشت کیے، مولانا اور مجھ پر قاتلانہ حملے ہوئے لیکن ہم نے اُف نہیں کہا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو تھریٹ ہے، جب تھریٹ آتے ہیں تو حملہ آور کی تمام تفصیلات بھی بتاتے ہیں، یا تو ملک دہشت گردوں کے حوالے کر دیں اور کہہ دیں ہم تو شو پیس ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی