Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کینہ اور عداوت رکھنے والا شخص نہیں ہوں، موازنہ کیا جائے کس نے ملک کی خدمت کی اور کس نے ملک اجاڑا، نواز شریف

شاہد خاقان عباسی نے بہادری سے جیل کاٹی اور میرا ساتھ دیا،پرویزمشرف دنیا سے چلے گئے،میرےدل میں ان کیلئے کوئی شکوہ نہیں

Published

on

صدرمسلم لیگ (ن) نوازشریف  نے کہا ہے کہ میں کینہ،عداوت یا انتقام کی نیت رکھنے والا شخص نہیں ہوں،پرویزمشرف دنیا سے چلے گئے،میرےدل میں ان کیلئے کوئی شکوہ نہیں،قوم کو موازنہ کرنا چاہئے کس نے ملک کی خدمت کی اور کس نے اسے اجاڑا۔

ینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے اپنی قوم بہت عزیز ہے،ملک کے تمام قابل ذکر منصوبے مسلم لیگ (ن) کےادوار میں مکمل ہوئے،میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے ملک کو اجاڑ کر گئے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ جیل میں بیٹھ کر میں نے سب کچھ پڑھا،ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا،ہمیشہ ملک کی ترقی کے بارے میں سوچا،قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں،میں نے ملک بدری کا سامنا بھی کیا،اٹک قلعہ،کراچی کی لانڈھی جیل میں سزا کاٹی،ہمیں حق کو حق کہنا ہوگا،سچ کو سچ کہنا ہوگا،ہمیں باطل کو باطل ہی کہنا ہوگا۔

نوازشریف نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بہادری سے جیل کاٹی اور میرا ساتھ دیا،پرویزمشرف دنیا سے چلے گئے،میرےدل میں ان کیلئے کوئی شکوہ نہیں،قوم کو موازنہ کرنا چاہئے کس نے ملک کی خدمت کی اور کس نے اسے اجاڑا،کیا وجہ تھی کہ پرویزمشرف نے اچھی حکومت کو باہر پھینکا،وزیراعظم کو نکالنے کے بعد اسمبلی توڑی،سینیٹ کوبھی توڑ دیا۔

نوازشریف نے کہا کہ اس وزیراعظم کو گرفتار کیا گیا جس نے 6 ایٹمی دھماکے کئے،عدلیہ نے ان کو ویلکم کیا اور ہار پہنائےگئے،عدلیہ نے کہا آپ کا تو انتظار تھا،آپ کو پہلے آنا چاہئے تھا،ہم نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہا،یہ دوبارہ لے آئے،آئی ایم ایف نے خود کہا تھا اب شاید پاکستان کو ہماری ضرورت نہیں ہوگی۔

نوازشریف نے کہا کہ پشاور میٹرو بس میں گھپلے ہوئے،انکوائری سامنے نہیں لائی گئی،ہمیں طعنہ دیا جاتا ہے جمہوریت کو آپ نے تباہ کیا،شہبازشریف محنت سے کام کررہے ہیں انہیں شاباش دوں گا،مریم نواز نے مہنگائی کنٹرول کرنے میں اہم کردارادا کیا،ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے،اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ ہم تو آپ کے گھر چل کر آئے تھے کہ آئیں ساتھ مل کر کام کریں،ہمیں طعنہ دینے والوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا،ہم جمہوریت کیلئے ایک دوسرے سے ملتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے،بنی گالا ووٹ مانگنے نہیں گیا تھا،بانی پی ٹی آئی کے پاس مدد مانگنے نہیں گیا تھا۔

نوازشریف نے کہا کہ کہا گیا نوازشریف کو جیل میں ڈال دوں گا،اے سی اتروا دوں گا،آپ جیل میں ہیں،میرا تو دھیان بھی اے سی کی طرف نہیں گیا،آئی ایم ایف کی شرطیں مان لی گئیں تو غریب کیلئے کیسے مشکل پیدا نہیں ہوگی،عوام کو تھوڑا سا سکھ کا سانس ملا ہے،شہبازشریف کوشاباش دوں گا،مریم نواز ہر جگہ پہنچ رہی ہیں،روٹی کی قیمت کم کی،وہ بھی شاباش کی مستحق ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ محنت اور لگن سے کام کریں گے تو اللہ محنت ضائع نہیں کرےگا،شہبازشریف،مریم نوازاسی طرح کام کریں تو ملک بحرانوں سے نکل جائےگا،میں کینہ،عداوت یا انتقام کی نیت رکھنے والا شخص نہیں ہوں،مجھے اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو ملک ترقی کررہا ہوتا۔

نوازشریف نے کہا کہ ہم انتہائی سستے نرخوں پر بجلی چھوڑ کر گئے تھے،اپنےدور اقتدار میں گھرگھر بجلی پہنچا کر گئے،بے نظیر بھٹو اور میں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے،پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین