ٹاپ سٹوریز
بنی گالہ سب جیل میں محفوظ تصور نہیں کرتی، اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کے بنی گالہ میں گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خان ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کو خان ہاؤس بنی گالا سے واپس اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، 31 جنوری کو بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی،بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر خود کو گرفتاری کیلئے سرنڈر کیا،بشریٰ بی بی نے صبح 10 بجے اڈیالہ جیل پہنچ کر سپرنٹنڈنٹ جیل کو آگاہ کیا کہ وہ خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرنے کیلئے آئی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کو صبح 10 سے رات 9 بجے تک انتظار گاہ میں ٹھہرایا گیا،رات 9 بجے کے بعد بشریٰ بی بی کو کہا گیا کہ آپ کو کسی اور جیل منتقل کیا جا رہا ہے،بشریٰ بی بی کے استفسار پر جیل حکام نے بتایا کہ خان ہاؤس بنی گالا کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے خان ہاؤس کو سب جیل قرار دے کر وہاں منتقل کرنے کی کبھی کوئی درخواست نہیں کی گئی،بشریٰ بی بی پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی جماعت کے سربراہ کی اہلیہ ہیں،کسی بھی عام کارکن کی طرح بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہی اپنی سزا کاٹنا چاہتی ہیں،بشریٰ بی بی بطور خاتون خود کو سب جیل میں محفوظ نہیں سمجھتیں،سب جیل میں نامعلوم افراد کی نقل و حرکت کے باعث بشریٰ بی بی خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں،بشریٰ بی بی کیساتھ یہ خصوصی برتاؤ دیگر خاتون قیدیوں کیساتھ متعصبانہ رویے کے مترادف ہےْ
درخواست میں کہا گیا کہ 10 فروری کو بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس بھی سماعت کیلئے مقرر ہے،بشریٰ بی بی کو سب جیل سے اڈیالہ جیل لانے لے جانے کی غیر ضروری مشق سے حکام پر بوجھ بڑھے گا،بشریٰ بی بی کسی بھی عام قیدی کی طرح اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہی اپنی سزا کاٹنا چاہتی ہیں۔
درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد، سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی