ٹاپ سٹوریز
الیکشن کے داغ دار ہو نے کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتا، ہو سکتا ہے 45 دن بعد اپنی پارٹی بنا لوں ، وزیراعظم
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے مگر اس کے نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن صاف شفاف ہوں گے، الیکشن کمیشن الیکشن کرائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت پر داغ لگنے کی بات مناسب نہیں، سیاسی جماعتوں کا بیانیہ سچ ہو سکتا ہے اور نہیں بھی، فیصلہ عوام کو کرنے دیں، جنہیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملی وہ کون سا داغ لے کر گئے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جماعتوں کو اپنے ووٹرز کو کچھ نہ کچھ تو کہنا ہے، لسبیلہ میں جام کے مقابلے میں اگر غیر معروف آدمی الیکشن جیت جائے تو یہ بڑی بات ہو گی۔
نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے ہر حلقے سے متعلق پیش گوئی کی جاسکتی ہے، ہر حلقے میں لوگ ہیں ان کے اثرات ہیں اور لگتا ہے وہی لوگ سامنے آئیں گے، داغ یہ ہوتا کہ اگر الیکشن نہ کرائے جاتے، الیکشن کے داغدار اور غیرداغدار ہونے کےحوالے سے باتوں کو اہمیت نہیں دیتا، الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی ان شاء اللّٰہ اچھی ہوجائے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ باپ پارٹی میں الیکٹیبل تھے جو اکٹھے ہوگئے تھے، صرف نام نیا آیا تھا، لوگوں کے استحصال کی بالکل اجازت نہیں دیں گے، سب کو پتہ ہے کہ نوکریاں بکتی ہیں، نوکریوں کیلئے 10-20 لاکھ روپے لیے جاتے ہیں، جو دو نمبری کا بازار گرم کیا ہوا وہ نہیں ہونے دیں گے، نوکریوں کی فروخت کے معاملے پر مزاحمت کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ کسی اسکینڈل کی زد میں نہ آئیں، امید ہے کہ آنے والی منتخب حکومت اس پراسیس کو آگے بڑھائے گی، ہوسکتا ہے 45 دن کے بعد میں اپنی پارٹی بنا لوں، ہوسکتا ہے کہ بہت سارے لوگ مجھے پیارے ہوں، میرا ارادہ نہیں ہے کوئی جماعت جوائن کروں، بعد میں فیصلہ کریں گے کہ سیاست کرنی ہے یا نہیں کرنی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی