Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

میں نے 13 ایم ایز کو دھاندلی سے ہروایا، کمشنر راولپنڈی کا اعتراف، استعفیٰ کا اعلان

Published

on

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے  کااعلان کردیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے  کہا کہ انتخابی دھاندلی  کی ذمہ دار قبول کرتاہوں،مُجھے نگران حکومت نے الیکشن کروانے کیلئے لگایا تھا الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا استعفیٰ دیتا ہوں۔

لیاقت چٹھہ نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی سے 13 لوگوں کو  دھاندلی کرکے جتوایا گیا،الیکشن میں  70 ہزا ر  لیڈ والو ں کوہرایاگیا۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میرے ماتحت الیکشن میں دھاندلی نہیں کرنا چاہ رہے تھے،مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے،میرے ساتھ الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔

کمشنرراولپنڈی نے کہا کہ میرےسامنے پریذائیڈنگ افسران رو رہےتھے،اس ڈویژن کے13ایم این ایزجوجیتےتھے،انہیں ہم نےہروایا۔

لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ میں نے آج صبح کی نماز کے بعدخود کشی کی کوشش کی، پھر سوچا میں کیوں حرام کی موت مروں ، کیوں نہ ساری چیزیں عوام کے سامنے رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ تمام بیورو کریسی سے گزارش ہے کہ شیروانیاں سلوا کر منسٹر بننے کے لیے پھرنے والے سیاسی لوگوں کے لیے کوئی غلط کام نہ کریں۔

کمشنر راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتاکہ اکہترکاواقعہ دوبارہ ہو، میں اپنےضمیرکابوجھ خوداتاررہا ہوں۔

ہریس کانفرنس کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالات کےجوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤنہیں، میرے باپ دادا ملک کے لیے جنگوں کا حصہ بنتے رہے ہیں، میں اس ملک کے لیے ایسا نہیں کرسکتا۔

انہوں نے اپنے کروائے گئے ترقیاتی کام گنواتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ملک کی بہتری کے لیے کرتا رہا ہوں لیکن آخر میں جو اپنے ملک کی پیٹ میں چھرا گھونپا ہے، مجھے وہ سونے نہیں دیتا۔ جو ظلم کیا اس کی سزا مجھے ملنے چاہیئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین