پاکستان
عمران کے ساتھ دوستی ہے، اس عمر میں پارٹی بدلتا اچھا نہیں لگتا، اعتزاز احسن
پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میری عمر اب پارٹی بدلنے کی نہیں ہے، اب میں پارٹی بدلتا ہوا اچھا نہیں لگتا،میرے ذہن میں پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی جماعت ہے تو پی ٹی آئی ہے۔ عمران خان جے ساتھ میری دوستی ہے۔
نیو ٹی وی کے پروگرام ’ نیوز ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے لپا کہ بکے کا نشان پارٹی کا نہیں بلکہ ووٹر کا ہے،سپریم کورٹ کو بھی خیال نہیں آیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت غلط تھا، سمبل لے کر پارٹی کو سزا دی گئی ہے، ایک جرم کی دو بار سزا نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن اب پھنس گیا ہے، اس طرح الیکشن چل ہی نہیں سکے گا،الیکشن ہوجانے دیں جو پارٹی 50فیصد بھی آئیگی اس کا مطلب ہے وہ پارٹی دفاع کررہی ہے،ایشو یہ ہے کہ پارٹی تحلیل نہیں ہوئی سمبل نہ ہونے کی سزا اسے مل گئی ہے، میں سمجھتا ہوں ایک جرم کی ایک سزا ہوتی ہے جو ہو چکی ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ جب تک حکومت رہے گی ہم ان کے ساتھ رہیں گے،8، 9 سال سے پارٹی کو کہتا رہوں کہ پنجاب میں بھی آکر سیاست کریں،پنجاب نے بلاول بھٹو کو پنجاب آنے کا بہتر رسپانس دیا ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں نوازشریف ایک بھگوڑا ہے جو لندن بھاگ گیا تھا،میاں نوازشریف کے بارے میں جو باتیں بلاول بھٹو نے کی ہیں وہ سب درست ہیں،قطری شہزادے کا بیان تھا کہ ہم نے نوازشریف کو پیسہ دیا تھا،میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں بلاول کی باتیں صریحاً سچ پر مشتمل ہیں۔
سندھ میں دل کے ہسپتال ایسے ہیں کہ مریض کو لندن میں جانے کی ضرورت نہیں، اعتزاز احسن
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی