پاکستان
بیرسٹر گوہر سے میرا تجربہ زیادہ ہے، عمران خان کے بعد پارٹی عہدہ میرے پاس ہے، لطیف کھوسہ
تحریک انصاف کے سینئر لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر سے زیادہ میرا تجربہ ہے، میں پارٹی کا سینئر نائب صدر بھی ہوں عمران خان کے بعد پارٹی عہدہ میرے پاس ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم کوئی نواز شریف نہیں ہیں کہ عدالتیں ہمارے لیے چشم براہ بیٹھی ہوں، توشہ خانہ کیس میں سیشن جج کا ٹرائل بلا اختیار تھا، اس کیس میں دی گئی سزا غلط تھی، یہ ججمنٹ نہیں عبوری آرڈر تھا جس کی تصحیح کی جاسکتی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ جس سزا کو معطل کیا گیا اسی کی پاداش میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا، کمیشن نے 30 روز انتظار کرنے کے بجائے تین دن میں ہی نااہل قرار دیا۔
لطیف کھوسہ نے موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں کہا کہ بیرسٹر گوہر کا اتنا تجربہ نہیں جتنا میرا ہے، میں پارٹی کا سینئر نائب صدر بھی ہوں اور عمران خان کے بعد عہدہ میرے پاس ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ سے معطل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بنیادی حقوق کو سلب کیا جارہا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہر فیصلہ عمران خان کے خلاف کیا ہے۔
تحریک انصاف رہنما نے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی، ہم نے ہر حوالے سے متبادل پلان بنا رکھے ہیں، اس ملک میں بدقسمتی سے اسکرپٹ ہمیشہ ایک ہی ہوتا ہے، پہلے بھی جنرل پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو اور نواز شریف کیلئے مائنس ون فارمولا اپنایا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سائیکل کی جگہ شیر اور پیپلز پارٹی نے تلوار کی جگہ تیر پر الیکشن لڑا تھا، اس ملک کے ساتھ کب تک فراڈ کیا جاتا رہے گا، بینظیر کیس میں سپریم کورٹ کہہ چکی ہے انٹراپارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن آف پاکستان ہیڈماسٹر نہیں ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی