Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نواز شریف کو بتا دیا انہیں ’ نیا لاڈلہ ‘ سمجھتا ہوں، مولانا فضل الرحمان

Published

on

The Election Commission summoned Maulana Fazlur Rehman for not holding the party election

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات میں انہیں بتا دیا کہ اُنہیں ’نیا لاڈلہ‘ سمجھتے ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نہیں لگتا کہ یہ حکومت ڈلیور کرسکے گی، چیلنجز بہت زیادہ ہیں، یہ حکومت چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔ پارلیمنٹ ربر اسٹیمپ ہوگی، بالآخر تمام ناکامیوں کی ذمہ داری سیاستدان اپنے سر لے لیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے حوالے سے ہمیں اپنے صوبے کے نتائج پر اعتراض ہے، پی ٹی آئی سے تحفظات الیکشن سے متعلق نہیں نظریاتی تھے، اگر ان کےلیے ماحول بن سکتا ہے تو ہم خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت نےفی الوقت ایسا فیصلہ نہیں کیا کہ ہم پی ٹی آئی سے مل کر کوئی تحریک چلارہے ہیں، پی ٹی ائی کے رویے میں تبدیلی نظر آرہی ہے جو اچھی بات ہے، سیاست میں مثبت رویہ ہے اس طرح ہم آگے بڑھتے ہیں تو مضائقہ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تعین ہونا چاہیے معاملات ہیں کیا، ہمارا مؤقف واضح ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، وہ قوت فوکس ہوگی جس نے نتائج تبدیل کیے دھاندلی کی طاقت استعمال کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایسے نتائج پر مبنی حکومت ہے جو ہمیں قبول نہیں، ان اداروں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جنہوں نے الیکشن کو کھیل بنا رکھا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ عوام سڑکوں پر آئیں گے تو حکومت خود گر جائے گی۔ جرم کوئی اور کرتا ہے سیاستدان اپنے سر ذمہ داری لے لیتے ہیں۔ ہم نے اپنی رائے دوستوں کیلئے قربان کی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین