Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

میں بیٹنگ پیڈ باندھ کو سوتا تھا، شاہین آفریدی

Published

on

کرکٹ کے دیوانے سات بھائیوں کے خاندان میں ایک نوجوان لڑکے کے طور پر، پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی سوتے ہوئے بھی کھیل میں مگن ہوتے تھے۔

شاہین آفریدی کے بھائی ریاض، جو خود بھی اچھے کھلاڑی ہیں، کہتے ہیں کہ میں ٹریننگ کے بعد گھر آتا تھا اور وہ میرے پیڈ لے جاتا اور کسی نہ کسی طرح انہیں پہن کر بستر پر سو جاتا تھا۔ وہ وکٹیں بھی اپنے تکئے کے پاس رکھ کر سوتا تھا اور کھیل کے خواب دیکھتا تھا۔

بھارت میں ورلڈ کپ جیتنے کی پاکستان کی امیدیں ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والے 23 سالہ شاہین پر بہت زیادہ منحصر ہیں۔

پاکستان کی ٹیم حال ہی میں ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن سے محروم ہوئی ہے اور بھارت نمبر ون پہر آ گیا ہے، اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ ایشیا کپ میں پاکستان کی روایتی حریف بھارت سے شکست نے بھی ٹیم کے عزم اور صلاحیتوں پر سوال اٹھائے ہیں۔تاہم، کوئی بھی شاہین کی کھیل سے لگن پر شک نہیں کر سکتا۔

ریاض نے بتایا کہ کھیل سے اس کی لگن میچ دیکھنے سے ہی پتہ چل جاتی تھی، اگر پاکستان ایک میچ ہار گیا تو اس کا موڈ خراب ہو جائے گا، اور حالات تب ہی معمول پر آئیں گے جب پاکستان جیت جائے گا، یا اگر وہ خود میدان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

اب وہ کھیل کے کسی بھی فارمیٹ میں سب سے اٹیکنگ باؤلرز میں سے ایک ہیں، جن کی بالنگ سے اچھے اچھے بلے باز گھبرا جاتے ہیں۔

شاہین نے یاد کرتے ہوئے کہا، اپنے سکول کے دنوں میں میں بالنگ کرنے کی بجائے بال کو تھرو کرتا تھا۔ریاض بھائی نے مجھے صحیح بولنگ کرنا سکھایا، اور مجھے فاسٹ بالنگ کرنے کی ترغیب دی

دھماکہ خیز ڈیبیو

ابتدائی پیش رفت 2015 میں ہوئی جب اس نے علاقائی انڈر 15 ٹیم میں شامل ہونے کے لیے ایک ٹرائل میں شرکت کی۔

اس کے زبردست قد  اور تیز رفتار بالنگ نے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی، اور شاہین کی طرف سے صرف دو گیندیں کرائی گئیں اور سلیکٹرز ان کی صلاحیتوں کو جان گئے۔

شاہین یاد کرتے ہیں، میں نے دو گیندیں ٹھیک ہدف پر کیں، سلیکٹرز نے منظوری دے دی

وہ چیمپئن شپ میں 12 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر بنے، اور 2016 میں آسٹریلیا کے دورے کے لیے پاکستان انڈر 16 ٹیم میں جگہ حاصل کی۔

ان میں سے ایک میچ کے دوران، سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا – اپنے بیٹے کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھے – نے پیشن گوئی کی کہ شاہین مستقبل کے اسٹار ہوں گے۔

شاہین نے خان ریسرچ لیبارٹریز میں شمولیت اختیار کی – وہ ادارہ جو پاکستان کا جوہری پروگرام چلاتا ہے اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی ٹیم بھی بناتا ہے – جس کا فوری اثر ہوا۔

2017 میں اپنے ڈیبیو پر انہوں نے راولپنڈی کی ایک مضبوط ٹیم کے خلاف 39 رنز کے عوض آٹھ وکٹیں حاصل کیں – جو اب بھی پاکستان میں کسی باؤلر کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کی بہترین کارکردگی ہے۔

پاکستان کے لیے 22 ٹیسٹ اور 163 ون ڈے کھیلنے والے اور شاہین کے سرپرستوں میں سے ایک عاقب جاوید نے کہا، میں ان کی فطری صلاحیتوں کو دیکھ کر بہت خوش تھا،اس کا بے عیب ایکشن، غیر متزلزل عزم، اور گیند کو سوئنگ کرنے کی فطری صلاحیت واقعی غیر معمولی تھی۔

شاہین ہر سال بہتری لاتے رہے، جس کا نتیجہ 2018 میں ان کی پاکستان کی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شمولیت تھی۔

شاہین نے انگلینڈ میں 2019 کے ورلڈ کپ میں اپنی رفتار سے متاثر کیا، پانچ میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں – جس میں لارڈز میں بنگلہ دیش کے خلاف 6-35 کے ٹورنامنٹ کے بہترین اعداد و شمار شامل ہیں۔

دبئی میں 2021 کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہین نے روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کے ٹاپ آرڈر کو 3-31 کے اعداد و شمار کے ساتھ تباہ کر دیا اور پاکستان نے اپنے روایتی حریفوں کے خلاف کپ میچ میں اپنی تاریخ کی پہلی اور واحد جیت درج کی۔ ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین