پاکستان
مجھے میرے میزبان نے گرفتار کرایا، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ارادہ تھا میں ترنول جاؤں اور جو لوگ دور دراز کے علاقوں سے وہاں آئے تھے ان کا شکریہ ادا کروں، کیونکہ میرے پاس دو آپشن تھے، یا خان کا حکم نہ مانتا اور جلسے کی کال دے دیتا اور یا پھر جا کر شکریہ ادا کرتا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس والوں نے گرفتار کرنا ہے تو وردی پہن کر آئیں میں خود گرفتاری دوں گا لیکن ایجنسی والے مجھے گرفتار نہیں کر سکتے، اسلحہ اور بندوق کسی اور کو دکھاؤ میں نہیں ڈرتا ان چیزوں سے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جلسے کے پیش نظر دو دن سے انڈر گراؤنڈ تھا، کل رات کو میں نے جگہ تبدیل کی اور ای-11 کے سائیڈ پر رات گزاری۔ میں صبح اٹھا تو بیرسٹر گوہر اور اعظم سواتی کی پریس کانفرنس کا علم نہیں تھا، خان کا حکم عوام سے شیئر کیا البتہ جو شخص میرا میزبان تھا وہ میرے پاس آیا کہ ان کے گھر کی سی سی ٹی وی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ مشکوک گاڑیاں ہیں اور اس گلی میں کھڑی ہیں کافی عرصے سے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا یہ ارادہ تھا کہ خان صاحب کا حکم مان کر جلسہ گاہ کی مقام پہنچتا اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا۔ لیکن 12 بجے کے قریب کچھ نامعلوم شخص کمرے میں اند آئے اور انہوں نے پستول نکال کر میرے محافظ کو تھپڑ مارا، اس دوران ہی ہماری ہاتھاپائی شروع ہوئی اور ان سے پستول چیھن لیا، اس کے بعد پولیس اہلکار پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی کیس میں مطلوب نہیں تھا مجھے میرے اپنے میزبان نے گرفتار کروایا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی