Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مجھے کہا گیا بلاول کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم کی؟ شاندانہ گلزار

آپ کو عمران خان پسند نہیں ہے تو مسئلہ نہیں، ملک کو تو بخش دیتے

Published

on

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 9 اگست کو مجھے اغوا کیا گیا، اور ماسک پہنے اغوا کاروں نے پوچھا کہ ’بلاول کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم کی‘۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ جنہوں نے گرفتار کیا انہوں نے ماسک لگائے ہوئے تھے، ہماری عورتوں کو گرفتار کیا گیا، طیبہ راجا کو بالوں سے گھسیٹا گیا۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ جس عورت نے کورونا سے پورے ملک کو بچایا، اسے جیل بھیج دیا گیا، دو سال میں پاکستان سے 15 لاکھ پڑھے لکھے بچے بچیاں چلے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، آپ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان پسند نہیں ہے تو مسئلہ نہیں، ملک کو تو بخش دیتے۔

بجٹ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ بجٹ لوگوں کو برباد کرنے کے لئے بنایا گیا، ہمیں 21 ارب ڈالر قرضوں میں دیا، پی ڈی ایم نے ملک کا بیڑہ غرق کیوں کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین