تازہ ترین
مسلم لیگ ن کو ووٹ اپنی شرائط پر دوں گا، آصف زرداری مجھے ناراض کرنے والا فیصلہ نہیں کریں گے، بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا ہے تو اپنی شرائط پر دوں گا،مجھے اور پیپلز پارٹی کوکوئی جلدی نہیں،ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں،کوئی اور اپنا مؤقف تبدیل کرے تو پراگریس ہوسکتی ہے، آصف زرداری مجھے ناراض کرنے والا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔
سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو ریفرنس پر پھر سماعت ہوئی،ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس تاریخی کیس ہے،اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمان کے مسائل بھی اسی کیس سے جڑے ہیں،امید کرتے ہیں آئین کے بانی کو عدالت سے انصاف ملےگا،ماضی میں ملک کوآمریت کے ذریعے چلایا گیا،ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا،آئین کے بانی کو اعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملنے کی امید ہے،امید ہے عدالت فیصلے سے ادارے پر لگا داغ دھوئے گی،شہید ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل آمریت کےدور میں ہوا،بےنظیر شہید کا خواب تھا وہ اپنے والد کو انصاف دلائیں،صدارتی ریفرنس کے ذریعے تاریخ درست ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک پر آدھے سے زیادہ وقت آمریت مسلط رہی،آصف زرداری نے ریفرنس کے ذریعے ہمیں موقع فراہم کیا،اگر کوئی قتل ہوا ہے تو یہ نہیں کہا جاسکتاکہ 10 سال گزرگئے،ججز فیصلہ کریں گے اس کیس میں انصاف کیا گیا یا نہیں،میں قصاص نہیں بلکہ انصاف مانگ رہا ہوں،یہ کیس پاکستان کے بہت سارے مسائل کا حل بھی ہے،امید ہے جو انصاف بیٹی کو نہ مل سکا وہ نواسے کو ملے گا،فیصلہ آیا تو مستقبل میں عدلیہ ہو یا کوئی اور ادارہ ایسا جرم نہیں دہرائے گا،یہ لائن کھینچی جاسکے گی کہ ماضی میں جو کچھ ہوا وہ غلط تھا،چاہتے ہیں اس قسم کے داغ کسی ادارے پر نہ لگیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر ثبوت دیئے بغیر مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں سودا کررہا ہوں،آپ ثبوت دیں میں نے کس چیز پر سودا کیا،بغیر ثبوت ملاقات کا الزام لگا رہے ہیں پہلے ثبوت تو پیش کریں،عدالت میں کھڑے ہیں،بتائیں وہ کیا ثبوت ہیں جس پر سوداکررہا ہوں،سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو پارلیمانی نظام بچانے کیلئے مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا،ثبوت ہیں تو یہ بھی بتائیں ملاقات میں پاکستان اور جمہوریت کی بات کررہاتھا یا نہیں،الیکشن میں عوام کسی ایک کو اختیار نہیں دے رہےہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام نے کہا پی ٹی آئی کوحکومت کرنی ہے تو باقی جماعتوں کے ساتھ ملنا پڑےگا،مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مینڈیٹ دیا تو ان کو بھی باقی جماعتوں سے ملنا پڑےگا،اگرمیں سنگل لارجسٹ پارٹی ہوتا تو کہہ سکتا تھا یہ میرامینڈیٹ ہے،عوام نے کسی ایک جماعت کو اکثریت نہیں دی کہ اکیلے حکومت بنائے،عوام پیغام دے رہے ہیں کوئی ایک جماعت اکیلے ملک کونہیں چلاسکتی،عوام پی ٹی آئی،مسلم لیگ (ن) کو کہہ رہے ہیں اگر حکومت کرنی ہے تو دوسروں کو ساتھ ملائیں،مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا ہے تو اپنی شرائط پر دوں گا،ڈائیلاگ کمیٹی کی غیر سنجیدگی کا نقصان ہمیں نہیں ہوگا،ڈائیلاگ میں تاخیر سے پاکستان،جمہوریت کا نقصان ہورہا ہے،مجھے اور پیپلز پارٹی کوکوئی جلدی نہیں،ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں،کوئی اور اپنا مؤقف تبدیل کرے تو پراگریس ہوسکتی ہے،کوئی اور اپنا مؤقف تبدیل نہیں کرتا تو پاکستان کیلئے نقصان دہ ہوگا،میرے خیال میں آصف زرداری ایسا کوئی فیصلہ نہیں دیں گے جس سے میں ناراض ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کوعدم اعتماد سے ہٹایاسودے بازی سے نہیں،مولانا فضل الرحمان جوبات کررہے ہیں اس کاسوال ان سے پوچھیں،معیشت اور وفاق کوبچانے کیلئے سب کومل کر بیٹھناہوگا،عوام نے فیصلہ اس بات پردیاہے کہ سب مل کر بیٹھیں، حکومت سازی کاعمل جتنی جلدی ہوجائےاتنا ہی بہتر ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی