Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کے جائزہ کے لیے آئی سی سی وفد کا کراچی سٹیڈیم کا دورہ

Published

on

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کے وفد نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا،آئی سی سی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔پی  سی بی حکام نے آئی سی سی وفد کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیمپیئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ہے،آئی سی سی ایونٹ آپریشنز کی سینئر مینجر سارہ ایڈگر، مینجر عون زیدی آئی سی سی وفد میں شامل تھے۔آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

آئی سی سی وفد کراچی کے بعد لاہور اور پنڈی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا،ڈایٸریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ وفد کے ہمراہ موجود تھے۔

اسٹیڈیم آمد پر پی سی بی کے عملے نے وفد کا استقبال کیا ، وفد نے چیر میں باکس، کھلاڑیوں کے ڈریسنگ رومز اور تماشائیوں کے انکلوژرز کا بھی وزٹ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین