Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلاول بھٹو کا وارث ہے تو پی ڈی ایم بنا کر ضیا کے وارثوں سے الحاق کیوں کیا؟ شاہ محمود قریشی

Published

on

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کو آج نواز شریف کی انتقامی سیاست نظر آئی ہے، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جاوید ہاشمی نے حق اور سچ کا جھنڈا بلند کیا ہے،

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  بلاول کہتا ہے کہ ہم بھٹو کے وارث ہیں تو انہوں نے پی ڈی ایم بنا کر ضیاء کے وارثوں کیساتھ الحاق کیوں کیا؟ ملتان میں جہانگیر ترین ن لیگ کی مدد مانگ رہا ہے، لودھراں میں ن لیگ کی مخالفت کررہا ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی پی پی نے 51 سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 7 پر ایڈجسٹمنٹ کی، باقی فارغ کر دیں۔
سائفر کیس پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سائفر صرف اور صرف سیکرٹری خارجہ کے دیکھنے کے لیے تھا،سائفر آنے کے بعد عمران خان نے کہا جتنے بھی پارلیمنٹری لیڈرز ہیں سب کو بریف کیا جائے،سیکرٹری خارجہ نے تمام پارلیمنٹری لیڈرز کو سائفر پر بریفنگ بھی دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے عمران خان کے حق میں بیان بہت بڑی بات ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ عمران خان کی رہائی کیلئے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے مہم کی قیادت کریں گے ان کے شکر گزار ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین