Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اگر طے ہوچکا ہے کراچی میں کس کو کتنی سیٹیں ملیں گی تو الیکشن کا فائدہ نہیں، آفاق احمد

Published

on

چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ افاق احمد نے کہا ہےکہ اس وقت ایسا طے ہوچکا ہے کہ شہر میں کس کو کتنی سیٹیں ملیں گی،شہر میں مخصوص سیاسی جماعت کے نمائندے یہ بول رہے ہیں کہ ہمیں سیٹیں مل گئی ہیں،اگر اس طرح بند کمروں میں فیصلے ہوئے تو انتخابات کی افادیت ختم ہوجائے گی۔

کراچی میں اپنی رہائش  گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے  چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہےکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواست میں ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے بتایا ہے،جس طاقت کا مظاہرہ سیاسی مخالفین کر رہے ہیں اسکے حوالے سے چیف جسٹس کو بھی آگاہ کیا ہے۔اس وقت ایسا طے ہوچکا ہے کہ شہر میں کس کو کتنی سیٹیں ملیں گی،شہر میں مخصوص سیاسی جماعت کے نمائندے یہ بول رہے ہیں کہ ہمیں سیٹیں مل گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح بند کمروں میں فیصلے ہوئے تو انتخابات کی افادیت ختم ہوجائے گی،ماضی میں جو لوگ ایک دوسرے پر الزامات لگاتے تھے آج وہ ایک دوسرے کو قائد مانتے ہیں،جب بھی ایسے لوگ اپنا موقف تبدیل کریں گے عوام ان کا ساتھ نہیں دے گی،عوام نے ان لوگوں کا ہر جلسے اور ریلی میں بائیکاٹ کیا ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ اگر عوام کے مسترد کردہ لوگوں کو سیٹیں دے دی جائے گی تو یہ افسوسناک بات ہے،اگر الیکشن میں طاقت کے زریعے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو لگتا ہے 12 مئی دوہرانے کی کوشش ہے،عوام کے اس خوف کی فضا میں باہر نکلنا بہت مشکل ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین