Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

صدر نے اجلاس نہ بلایا تو سپیکر خود نو منتخب اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے، اسحاق ڈار

Published

on

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر نے اجلاس نہ بلایا تو اسپیکر خود نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 29 فروری کو اسپیکر آئینی طور پر خود اجلاس بلا سکتا ہے، آئین میں واضح ہے کہ 21ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی 21 دن کی مہلت کے حساب سے 29 فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔ صوبوں میں بھی اگر گورنر اجلاس نہیں بلاتا تو وہاں بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔

ایاز صادق نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ہمارا خیال تھا 27 فروری کو قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوگا، وزارت پارلیمانی امور نے 21 فروری کو اجلاس کی سمری بھجوائی۔

انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہوجائیں گے، مسلم لیگ ن پاکستان میں خدمت کی سیاست کرے گی، ہم ثابت کریں گے کہ خدمت سے ہی ووٹ ملتا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، مریم نواز کل وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھائیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین