Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

دہشتگرد اپنا راستہ نہیں چھوڑیں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Published

on

نو منتخب  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی  کا جوا ب دینے کیلئے ریاست کے پاس  دو طریقے ہیں،حکومت ڈائیلاگ  کرے گی اور بار بار کرے گی، جہاں دہشتگردی ہوگی قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کا حمایت پر شکر گزار ہوں، بلا مقابلہ انتخاب ایک اچھی روایت  کی ابتدا ہے،ملک کو بحرانوں سے پیپلزپارٹی ہی نکال  سکتی ہے،پیپلزپارٹی نے  ملک کو این  دیا،سب سے بڑا چیلنج گورننس  کا ہے،دوسرا بڑا چیلنج دہشت گردی اور تیسرا موسمیاتی  تبدیلی کا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے تعلیمی شعبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گھوسٹ  اسکولوں کو ٹھیک  کرکے فعال  کریں گے،نوجوان بیروزگاری کی حالت میں ڈگریاں لیکر پھر رہے ہیں،دہشت گردی  کا جوا ب دینے کیلئے ریاست کے پاس  دو طریقے ہیں،حکومت ڈائیلاگ  کرے گی اور بار بار کرے گی،پہاڑوں  میں بیٹھے لوگ مین اسٹریم کا حصہ بنیں،پہاڑوں پر بیٹھے لوگ بلوچستان کی ترقی  میں کردار  ادا کریں۔

وزیراعلیٰ  سرفراز بگٹی نے کہا کہ جہاں  دہشت گردی  ہوگی قانون  کی بالادستی پر کوئی سمجھوتا نہیں  ہوگا،کوئی دہشت گردی کا راستہ نہیں چھوڑے گا تو قانون اپنا  راستہ لے گا،بلوچستان کو جو کچھ ملنا ہے  وہ پارلیمنٹ  سے ملنا ہے۔

 

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین