Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اقوام متحدہ بھی قرارداد منظور کر لے تو الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزرا خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ تو کیا اقوام متحدہ اور او آئی سی بھی قرارداد منظور کیوں نہ کر لے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ماضی میں جنرل ضیا اور جنرل حمید گل نے پنجاب پر سیاسی جماعتیں مسلط کیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا دس نکاتی ایجنڈا الیکشن میں ہمارا منشور ہے، ہم اپنے منشور پر عمل میں کامیاب ہوگئے تو مہنگائی کا حل نکال سکیں گے۔

سابق وزرا خارجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے پتھر پر لکیر ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، ہم چاہتے ہیں ملک میں شفاف، غیر جانبدارانہ الیکشن کروائے جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جتنی ضرورت لاہور میں کام کرنے کی ہے اتنی باقی پاکستان میں نہیں ہے، ایسے ظاہر کیا جاتا ہے کہ لاہور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی ہیں، کہا جاتا ہے 30 سال سے جو یہاں اقتدار میں ہیں وہ سونے کی سڑکیں بناتے ہیں، میں یہاں کی سڑکوں پر گھوم چکا ہوں، یہاں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سے الیکشن لڑنے کا مقصد ہے کہ پیپلز پارٹی لاہور کو اپنا سمجھتی ہے، ہم اس الیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے، میں اپنا سیاسی سفر لاہور سے شروع کر رہا ہوں، لاہور میں شہباز شریف اپنا کام کر سکے تو اس لیے کہ ہم نے این ایف سی ایوارڈ کے ذریعےان کو اختیار دیا، پچھلی تین صوبائی حکومتوں نے پنجاب کےعوام کو حقوق نہیں دیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین