Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کمشنر راولپنڈی کے الزامات میں ذرا سی بھی صداقت ہے تو ثبوت پیش کریں، چیف جسٹس

Published

on

Chief Justice Qazi Faiz Isa convened a meeting of the Judicial Commission on September 13 for the appointment of judges in the High Courts.

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کے بیان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزام لگا دیں لیکن ان میں ذرا سی بھی صداقت ہو ثبوت پیش کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ الزامات تو کوئی کچھ بھی لگا سکتا ہے، الزام لگانا آپ کا حق ہے تو ثبوت بھی دے دیں۔ یہاں کچھ بھی الزام لگا دیں، کل کو چوری کا الزام لگا دیں، ثبوت بھی پیش کریں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کل کو قتل کا الزام لگادیں، الزام لگانا حق ہے تو فرائض بھی دے دیں، کچھ ثبوت بھی دے دیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ لوگ آپ پر الزام لگا رہے ہیں، جس کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ مجھ پر الزام لگا رہے ہیں، کوئی نئی بات بتائیں، میرا کردار ایک حد تک الیکشن کروانے میں ہے۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ صدر مملکت  اور چیف الیکشن کمشنز دونوں آئینی عہدیدار ہیں، دونوں میں بحث چل رہی تھی کون تاریخ دے۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین