Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

آئی جی جیل کا گوجرانوالہ جیل کا اچانک دورہ، کھانے اور صفائی کا معیار چیک کیا

Published

on

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اچانک سنٹرل جیل گوجرانوالہ پہنچ گئے،جیل کی وارڈز، ہسپتال اور کچن کا معائنہ کیا۔ روٹی کا وزن، کھانے کے معیار کو چیک کیا گیا۔ صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

 آئی جی جیل خانہ جات فاروق نزیر نے آج اچانک گجرانوالہ جیل کا دورہ کیا اس دورے کے دوران آئی جی جیل نے خواتین ورڈ ، جوینائل وارڈ ،سزائے موت سیلز ، حفاظتی بند سیلز،ہسپتال،کچن اور اسیران کے کھانے کے لئے جاری راشن کا معائنہ کیا۔ اسیران کو درپیش مسائل بھی دریافت کئے اور فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔

گرمی کی شدت کے پیش نظر سپرنٹنڈنٹ جیل کو خواتین اور جوینائل وارڈ میں موجود ائیر کولرز کی فوری مرمت اور اضافی ائیر کولر کی تنصیب کی ہدایات جاری کیں، اس کے علاوہ جیل میں موجود صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

آئی جی جیل خانہ جات نے جوینائل وارڈ میں موجود نوعمر اسیران کو ہنرمند بنانے اور ان میں مثبت رجحانات پیدا کرنے کے لئے ٹیوٹا ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے قیام کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر اسیران کو دئیے جانے والے کھانے کو خود کھا کر چیک کیا ہے۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ اسیران کو دی جانے والی روٹی کا وزن منظور شدہ وزن سے کم نہ ہو۔ تیار روٹی کے ساتھ ساتھ پیڑوں کا بھی وزن کروا کر چیک کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کو روٹی کا وزن منظور شدہ وزن کے مطابق اور کچن کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی

 جیل ہسپتال میں زیرِ علاج اسیران کے حال احوال کا بھی جائزہ لیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کو دستیاب وسائل کو اسیران کی فلاح وبہبود کیلئے مزید بہتر انداز میں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ سزائے موت کے سیلز کے معائنے کے دوران قیدیوں سے درپیش مسائل بھی دریافت کئے گئے ہیں۔ سزائے موت کے قیدیوں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انھیں بھی اپنے گھر والوں سے بات کرنے کے لئے پی سی او کی سہولت جلد مہیا کی جائے گی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے اسیران کے کھانے کے لئے جاری کردہ راشن کے معائنے کے دوران سپرٹینڈنٹ جیل کو ہدایت کی ہے کہ کھانے کے منظور شدہ مینیو پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ راشن کے معیار اور مقدار پر کسی قسم کا سمجھوتا ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سیکیورٹی کے پیش نظر روشنی اور کیمروں کی بہتر رسائی کے لئے درختوں کی اضافی شاخوں کی کانٹ چھانٹ کی ہدایت بھی کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین