Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرویز الٰہی کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو ہائیکورٹ پیشی کے لیے دوپہر 2 بجے تک مہلت

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرنے اور ان کی بازیابی کیلئے الگ الگ درخواستوں پر آئی جی پولیس پنجاب سمیت دیگر افسروں کو پیش ہونے کیلئے آج دوپہر دو بجے تک کی مہلت دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیر اعلی پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست مختلف درخواستوں پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے شوہر کی بازیابی اور انہیں گرفتار کرنے پر افسروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی۔

پنجاب حکومت کے وکیل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے پیش ہو کر استدعا کی کہ آئی جی پولیس کو پیش ہونے کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے دو بجے تک وقت دے دیا اور باور کرایا کہ آئی جی پولیس دو بجے پیش نہیں ہوئے تو عدالت فیصلہ سنائے گی۔

اس سے پہلے  عدالت نے  توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی اور ڈی آئی جی آپریشنز اور انوسٹی گیشن کے علاوہ ایس پی سیکیورٹی کو طلب کیا لیکن دونوں ڈی آئی جیز پیش نہ ہوسکے. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں پولیس افسر آج پیش ہوئے تو انہیں نوٹس جاری کیا جائے اور وہ کل پیش ہوئے تو ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

عدالت نے ایس پی سیکیورٹی کو حکم دیا کہ وہ اپنا موقف تحریری طور پر عدالت میں پیش کریں.

قیصرہ الٰہی نے اپنے شوہر پرویز الہی کی بازیابی اور ان کی گرفتاری کیخلاف الگ الگ درخواستیں دائر کی. ایک درخواست میں پرویز الٰہی کو بازیاب کرانے اور دوسری میں اُن پولیس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی جن کی موجودگی میں پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین