Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آئی جی پنجاب نے 197 پولیس چوکیوں کو مستقل کردیا، لاہور کی 21 چوکیاں شامل

Published

on

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 197 عارضی پولیس چوکیوں کو مستقل کردیا ۔چوکیوں کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کی کاپی سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام ریجن  کے آر پی اوز  کو بھجوا دی گئی۔لاہور پولیس کی 21 عارضی چوکیوں کو مستقل کردیا گیا۔شیخوپورہ ریجن کی 33 چوکیوں کو مستقل کیا گیا ہے۔

لاہور میں جن عارضی چوکیوں کو مستقل کیا گیا ان میں جوزف کالونی پولیس چوکی،پھلروان چوکی،لکھو کی چوکی، ایل بلاک چوکی، بائی پاس چوکی اڈا پلاٹ سمیت دیگر چوکیاں شامل ہیں۔۔

شیخوپورہ ریجن کی 33 چوکیوں کو مستقل کیا گیا۔فیصل آباد ریجن کی 38 عارضی چوکیوں کو مستقل کر دیا گیا۔

گجرات کی 31 اور ساہیوال کی 17 پولیس چوکیوں کو مستقل کیا گیا۔روالپنڈی پولیس کی 19 بہاولپور ریجن کہ 13 پولیس چوکیوں کو مستقل کیا گیا۔۔

سابق آئی جی کی طرف ختم کی جانے والی 30 چوکیوں کو بھی بحال کر دیا گیا۔چوکیوں کی نئی عمارتوں کے حوالے سے جلد فنڈز بھی جاری ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین