Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

پاکستان کا اعتراض نظرانداز، کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز احمد آباد میں رکھ دیئے گئے

Published

on

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ورلڈ کپ شیڈول ممبئی میں خصوصی تقریب کے دوران جاری کیا گیا، شیڈول آئی سی سی 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ میں شامل 10 ٹیمیں 9، 9 میچ کھیلیں گی، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہو گا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد دکن میں کھیلے گا جبکہ قومی ٹیم کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر 2 کے خلاف حیدرآباد دکن میں ہو گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا، قومی ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو کے میدان میں اترے گی، پاکستان ٹیم 23 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف چنئی میں میچ کھیلے گی اور 27 اکتوبر جنوبی افریقا جبکہ31 اکتوبر کو بنگلادیش سے میچ کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 12 نومبر کو انگلینڈ سے آخری گروپ میچ کھیلے گی۔

15 نومبر کو ممبئی میں ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ 16 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل ہو گا۔

ورلڈ کپ کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی ٹور کا منفرد انداز میں خلا سے آغاز ہوا تھا۔

ٹرافی کو زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ بلندی پر خلا میں بھیجا گیا جہاں سے ٹرافی احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری۔

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی آج سے بھارت کے مختلف شہروں میں لے جائی جائے گی جبکہ ٹرافی 31 جولائی سے 4 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین