Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایمان مزاری نے مزید مقدمات میں گرفتاریاں روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Published

on

ایمان مزاری  نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں استدعا کی گئی  کہ عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو ایمان مزاری کومزید مقدمات میں  گرفتار کرنے سے روکے، ایمان مزاری کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا  تھا۔

ایمان مزاری کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل، ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دو مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ایمان مزاری کو حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے تاکہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکیں،ایمان مزاری مقدمات کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو بھی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روکے،ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین